آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کے مبینہ ٹھکانے پر انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کی گئی، جس کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔
کارروائی کے دوران دہشتگردوں سے ہتھیار، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا، جبکہ علاقے میں دیگر ممکنہ بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
سڈنی کے بونڈی ساحل فائرنگ کیس میں گرفتار حملہ آور پر 50 الزامات عائد
دوسری جانب وزیراعظم نے کوہلو میں پانچ بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور ایک بیان میں کہا کہ انسانیت کے دشمن دہشتگردوں کے مذموم عزائم خاک میں مل جائیں گے،
دہشتگردی کے خلاف عزم استحکام میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے اور ملک سے ہر قسم کی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔


