اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) – متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان آج پاکستان پہنچ گئے اور ان کا طیارہ نورخان ایئربیس پر لینڈ کر گیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اس سرکاری دورے کو دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات میں ایک نئی جہت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جو پاکستان اور یو اے ای کے دیرینہ اور برادرانہ روابط کی عکاسی کرتا ہے۔
صدر یو اے ای کی آمد کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر اعلیٰ حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔ اس دوران وفاقی دارالحکومت میں انتظامیہ کی جانب سے عام تعطیل کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔


