میئر سکھربیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کی قیادت میں پیدل قافلہ گڑھی خدا بخش کی جانب روانہ

Date:

ترجمان حکومتِ سندھ، میئر سکھر اور انفارمیشن سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی سکھر ڈویژن بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کی قیادت میں گڑھی خدا بخش بھٹو مزار کی جانب پیدل قافلہ آج باقاعدہ طور پر سکھر سے روانہ ہو گیا۔

روانگی سے قبل سکھر ہاؤس میں قافلے کے شرکاء کے لیے ناشتے کا اہتمام کیا گیا، جس کے بعد مقررہ وقت پر قافلہ اپنی منزل کی جانب روانہ ہوا۔

پیدل قافلے کے لیے جامع، منظم اور باوقار انتظامات کیے گئے تھے۔ قافلے کے ہمراہ ایک معاون گاڑی موجود رہی، جس میں فرسٹ ایڈ، پانی، کھانے پینے کا سامان اور موبائل چارجنگ جیسی بنیادی سہولیات ہر وقت دستیاب رہیں تاکہ شرکاء کو دورانِ سفر کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

شرکاء کی سہولت کے لیے دورانِ سفر مختلف مقامات پر چائے، دوپہر کے کھانے، آرام اور قیام کے مناسب انتظامات کیے گئے ہیں۔

طے شدہ شیڈول کے مطابق قافلہ مدیجی پہنچے گا، جہاں رات کے قیام کے بعد اگلے روز گڑھی خدا بخش بھٹو مزار کی جانب روانگی عمل میں آئے گی۔ مزار پر پہنچنے پر قافلے کے تمام شرکاء کے لیے دوپہر کے کھانے کا بندوبست بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔

بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے کہا کہ یہ پیدل قافلہ پاکستان پیپلز پارٹی کی عوامی سیاست، جمہوری جدوجہد اور شہداء کے مشن سے وابستگی کا واضح اظہار ہے۔ قافلے کے شرکاء کے لیے کیے گئے تمام انتظامات سہولت، تحفظ اور نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔

انہوں نے میڈیا کے نمائندگان سے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا نے ہمیشہ جمہوری اقدار اور عوامی سرگرمیوں کو اجاگر کرنے میں ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ہے اور امید ظاہر کی کہ اس پیدل قافلے کی سرگرمیوں کو بھی مثبت، بروقت اور مؤثر انداز میں عوام تک پہنچایا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

اداکارہ انجلین ملک کینسر پر قابو پانے میں کامیاب

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) – معروف پاکستانی اداکارہ...

سپریم کورٹ نے مرحوم سرکاری ملازمین کے کوٹے سے متعلق سندھ حکومت کی درخواستیں مسترد کر دیں

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) – سپریم کورٹ...

باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے دن 20 وکٹیں گرنے سے میچ کا سنسنی خیز آغاز

کینبرا (ڈیلی پاکستان آن لائن) – آسٹریلیا اور انگلینڈ...

شیخ محمد بن زاید النہیان کا پاکستان آمد، طیارہ نورخان ایئربیس پر لینڈ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) – متحدہ عرب...