نفرت کی سیاست ختم ہونی چاہیے، زبردستی کی حکومت ہم پر مسلط کی گئی: فضل الرحمان

Date:

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ نفرت کی سیاست ختم ہونی چاہیے، زبردستی کی حکومت ہم پر مسلط کی گئی۔

خان پور میں مدرسہ جامعہ مخزن العلوم میں خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ صحابہ کرامؓ پوری دنیا میں دین کا پیغام لے کر پہنچے۔

اُنہوں نے کہا کہ ہماری سیاست بھی سند اور وراثت رکھتی ہے، ہمیں اپنے بزرگوں کے مقاصد کو آگے بڑھانا ہوگا، اللہ سے مانگو، اللہ نے اُصول واضح فرما دیے ہیں، ہم الزام تراشی نہیں، ملک و قوم کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قانون اور آئین پارلیمنٹ میں ہے، مسلکوں کو کمائی کا ذریعہ بنا دیا گیا ہے، نفرت کی سیاست ختم ہونی چاہیے، زبردستی کی حکومتیں ہم پر مسلط کی جاتی ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکومت سے سرکاری ادارے نہیں چلائے جا سکے، پی آئی اے بیچ دی گئی، ہمارا واضح مؤقف ہے مدارس انتہا پسندی پیدا نہیں کرتے، آئیں مذاکرات سے معاملات طے کریں اور فیصلوں پر عمل ہو۔

سربراہ جے یو آئی (ف) کا کہنا تھاکہ جب تک ایمان ہے، اللہ کی رحمت ہمارے ساتھ ہے، ایمان کمزور ہو تو گدی نشینوں کی سیاست شروع ہو جاتی ہے، درگاہوں اور مریدوں سے رابطہ ضروری ہے، درگاہوں میں خرافات کے خاتمے کے لیے علما کا کردار اہم ہے۔

سربراہ جے یو آئی( ف) کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ ضد کریں گے تو ہم بھی کریں گے، اقلیتوں کے حقوق کے کمیشن پر اعتراض نہیں مگر قانون سے بالادستی قابل قبول نہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

کیا ایپسٹین موساد کا ایجنٹ تھا؟،دی ٹائمز میگزین کی رپورٹ نے نئے سوالات اٹھ کھڑے

امریکی محکمۂ انصاف کی جانب سے جاری کی گئی...

سلطنت عثمانیہ کی سرحدیں کہاں کہاں تک پھیلی ہوئی تھیں؟؟

سلطنتِ عثمانیہ… ایک ایسا باب جس کی بازگشت آج...

حکومت نے قومی ٹیم کو ٹی 20 ورلڈکپ میں بھارت کیخلاف میچ کھیلنےکی اجازت دے دی

حکومتِ پاکستان نے قومی کرکٹ ٹیم کو آئی سی...

بنگلادیش میں عام انتخابات جمعرات کو منعقد ہوں گے،ملک بھر میں فوج تعینات

بنگلادیش میں عام انتخابات جمعرات کو منعقد ہوں گے،...