پاکستان کی جانب سے بریڈ فورڈ میں پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے خلاف غیر اخلاقی اور دھمکی آمیز زبان استعمال کرنے پر پاکستان کی جانب سے برطانوی ہائی کمیشن کے حکام کو ڈیمارش جار کرنے بعد ہائی کمیشن نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ میں استغاثہ اور پولیس حکومت سے آذاد ہیں
پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن کےمطابق کسی جرم کے شواہد ہوں تو غیر ملکی حکومت برطانوی پولیس کو ثبوت فراہم کرے،برطانوی قانون کی خلاف ورزی پر پولیس مواد کا جائزہ لے گی۔قانون شکنی ثابت ہونے پر فوجداری تحقیقات شروع ہو سکتی ہیںبرطانیہ میں قانون نافذ کرنے والے ادارے آزادانہ فیصلے کرتے ہیں۔
یاد رہے پاکستان نے بریڈ فورڈ میں تحریک انصاف کے مظاہرے کے دوران اعلیٰ عسکری قیادت کو سنگین دھمکیاں دینے اور حکومت مخالف بیانات پر قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر کو طلب کر کے شدید احتجاج کیا اور ڈیمارش جاری کیا تھا۔


