9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے دو کیسز،تحریری فیصلہ جاری، محمود الرشید کو 33 سال قید کی سزا

Date:

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو گلبرگ کے علاقے میں جلاؤ گھیراؤ اور گاڑیاں نذرِ آتش کرنے سے متعلق دو مقدمات کا تفصیلی تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

عدالت نے شواہد کی عدم موجودگی پر 23 ملزمان کو بری کرنے کا حکم دیا، جبکہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں سمیت 7 ملزمان کے خلاف جرم ثابت ہونے پر قید کی سزائیں سنائی گئیں۔

فیصلے کے مطابق پی ٹی آئی کے سینئر رہنما میاں محمود الرشید کو مختلف دفعات کے تحت مجموعی طور پر 33 سال قید اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی گئی۔

تحریری فیصلے میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

عدالت نے قرار دیا کہ مذکورہ رہنما سازش کی میٹنگ میں موجود تھے اور پراسیکیوشن کے مطابق انہوں نے جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کے لیے عوام میں اشتعال اور انتشار پھیلایا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ پراسیکیوشن نے عدالت میں مختلف واٹس ایپ پیغامات، 70 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تفصیلات اور فارنزک رپورٹس پیش کیں۔

عدالت کے مطابق جے آئی ٹی کی تفتیشی ٹیم نے ملزمان کو قصوروار قرار دیا اور ملزمان کی جانب سے جے آئی ٹی رپورٹ کو کسی بھی فورم پر چیلنج نہیں کیا گیا۔

اگرچہ ملزمان نے اپنے حتمی بیانات میں خود کو بے گناہ قرار دیا، تاہم عدالت نے دستیاب شواہد کی بنیاد پر سزاؤں کا فیصلہ سنایا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

شیخ محمد بن زاید النہیان کا پاکستان آمد، طیارہ نورخان ایئربیس پر لینڈ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) – متحدہ عرب...

یو اے ای کے صدر کا پاکستان آمد پر پر شاندار تاریخی استقبال کیا جائے گا

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید...

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی ملکی حالات، معیشت، نجکاری پر شدید تنقید

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کراچی...