اداکارہ انجلین ملک کینسر پر قابو پانے میں کامیاب

Date:

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) – معروف پاکستانی اداکارہ اور ہدایتکارہ انجلین ملک نے کینسر پر قابو پانے میں کامیابی حاصل کر کے اپنے مداحوں کے لیے خوشخبری سنائی ہے۔ کینسر کی تشخیص کے بعد سے ہی انجلین ملک نے اپنے مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق آگاہی دیتے ہوئے اس مشکل وقت میں امید اور حوصلہ کی مثال قائم کی۔ حال ہی میں اداکارہ نے سوشل میڈیا پر انسٹاگرام ویڈیو کے ذریعے اپنی صحت یابی کی خبر شیئر کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ کینسر سے پاک سکین ایک بڑی فتح ہے، تاہم یہ سفر ابھی مکمل نہیں ہوا اور انہیں اپنی صحت کی نگرانی جاری رکھنی ہے۔

انجلین ملک نے وضاحت کی کہ طبی طور پر کینسر سے مکمل طور پر پاک قرار پانے کے لیے صاف سکین کے نتائج کو 2 سے 5 سال تک مسلسل مانیٹر کیا جاتا ہے، اور بعض اوقات یہ مدت 10 سال تک بھی ہو سکتی ہے۔ انہوں نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ اس مرحلے پر وہ کینسر سے پاک قرار دی گئی ہیں اور اب اپنی زندگی اور صحت کے نئے سفر کی جانب بڑھ رہی ہیں۔ انجلین ملک کی یہ کامیابی نہ صرف ان کے لیے بلکہ ان کے مداحوں کے لیے بھی حوصلہ افزا پیغام ہے کہ بیماری پر قابو پایا جا سکتا ہے اور محنت، صبر اور مثبت سوچ کے ذریعے مشکلات پر قابو پایا جا سکتا ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

بسنت پر 20 ارب روپے سے زائد کا کاروبار ہوا، آل پاکستان کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کا دعویٰ

آل پاکستان کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کے پیٹرن چیف...

اسلام آباد ترلائی سانحہ، مزید دو زخمی چل بسے، تعداد 35 ہوئی متعدد زخمی ہیں

اسلام آباد: ترلائی مسجد خودکش دھماکے کے دو اور...

لیبیا میں تارکین وطن کی کشتی حادثے کا شکار،53 افراد ہلاک اور لاپتہ

اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے بین الاقوامی تنظیم برائے...

سامنے سے مقابلہ نہیں کرسکتا,بھارت چھپ کر وار کررہا ہے، وزیردفاع خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت...