لاہور میں وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق اعزازیہ پروگرام برائے امام مسجد صاحبان کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اور منصوبے پر عمل درآمد کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں محکمہ داخلہ اور بینک آف پنجاب کے درمیان اعزازیہ کی تقسیم کے لیے معاہدہ طے پایا، جس کے تحت پنجاب بھر میں تمام رجسٹرڈ امام مسجد صاحبان کو یکم جنوری سے ماہانہ 25 ہزار روپے فی کس اعزازیہ دیا جائے گا۔
پہلا اعزازیہ پے آرڈر کے ذریعے فراہم کیا جائے گا جبکہ بعد ازاں ہر ماہ ڈیبیٹ کارڈ کے ذریعے رقم وصول کی جا سکے گی۔ اس پروگرام کے لیے حکومت ہر ماہ ڈیڑھ ارب روپے سے زائد رقم خرچ کرے گی۔
خواجہ سلمان رفیق نے بتایا کہ نفرت انگیز بیانات یا ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کے نام اعزازیہ کی فہرست سے خارج کر دیے جائیں گے۔


