کینبرا (ڈیلی پاکستان آن لائن) – آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان جاری ایشز سیریز کے چوتھے اور باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے دن ہی کرکٹ شائقین کے لیے سنسنی خیز صورتحال دیکھنے کو ملی، جب میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں پہلے ہی دن 20 وکٹیں گر گئیں۔ اس غیر معمولی آغاز کے بعد میچ کے پانچ دن تک جاری رہنے کے امکانات کافی حد تک کم ہو گئے ہیں۔ انگلش کپتان بین سٹوکس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، لیکن آسٹریلوی باﺅلرز کی شاندار کارکردگی کے باعث انگلینڈ کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں محض 152 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ جواب میں انگلینڈ کی ٹیم بھی آسٹریلوی باﺅلنگ کے سامنے زیادہ دیر تک قائم نہ رہ سکی اور محض 110 رنز پر آؤٹ ہوگئی، جس کے نتیجے میں آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 42 رنز کی برتری حاصل کر لی۔ اس حیران کن دن نے شائقین کرکٹ کے جوش و خروش میں اضافہ کر دیا اور میچ کے نتیجے کو بے حد غیر یقینی اور دلچسپ بنا دیا ہے۔
باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے دن 20 وکٹیں گرنے سے میچ کا سنسنی خیز آغاز
Date:


