حکومت سے مذاکرات،اپوزیشن اتحادکمیٹی تشکیل دے دی

Date:

وزیراعظم کی اپوزیشن کو مذاکرات کی پیشکش کے بعد اپوزیشن اتحاد نے حکومت سے رابطے کے لیے اپنی مذاکراتی کمیٹی کو حتمی شکل دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی میں محمود خان اچکزئی، علامہ ناصر عباس، مصطفیٰ نواز کھوکھر سمیت اپوزیشن اتحاد کی قیادت شامل ہوگی، جبکہ پی ٹی آئی کے کسی عہدیدار کو کمیٹی میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

اپوزیشن اتحاد میں اسد قیصر پارٹی کی نمائندگی کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ مذاکراتی کمیٹی باقاعدہ اپنا ایجنڈا جاری کرے گی جس کے بعد حکومت سے رابطے شروع ہوں گے۔

اس کے علاوہ دیگر جماعتوں کی نمائندگی سے متعلق بھی کمیٹی میں مشاورت جاری ہے تاکہ مذاکراتی عمل شفاف اور مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

افغان تاجکستان سرحد پر مسلح جھڑپ,5 افراد ہلاک ہوگئے۔

افغانستان اور تاجکستان کے مابین  بھی سرحدی دراندازیوں کے...

نفرت کی سیاست ختم ہونی چاہیے، زبردستی کی حکومت ہم پر مسلط کی گئی: فضل الرحمان

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے...

امام مسجد صاحبان کیلئےپنجاب حکومت کا بڑا اقدام،ماہانہ 25 ہزار روپے اعزازیہ

لاہور میں وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کی...