حکومت نے عادل فاروق راجہ پر انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت پابندی عائد کر دی ہے۔
اس حوالے سے وفاقی کابینہ نے داخلہ ڈویژن کی جانب سے بھجوائی گئی سرکولیشن سمری کی منظوری دے دی ہے، جس کے مطابق عادل فاروق راجہ پر انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997 کی دفعہ 11 ڈبل اے کے تحت پابندی نافذ کی گئی ہے۔

وفاقی کابینہ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ اس فیصلے پر عملدرآمد کی رپورٹ سات دن کے اندر کابینہ ڈویژن کو ارسال کی جائے تاکہ قانونی اور انتظامی اقدامات کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔


