کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ، موسمِ سرما کی پہلی بارش کا امکان

Date:

محکمہ موسمیات نے کراچی میں موسمِ سرما کی پہلی بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 28 دسمبر سے مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں کو متاثر کرے گا، جو منگل سے بدھ کے دوران کراچی پر بھی اثر انداز ہونے کا امکان رکھتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 30 دسمبر کو موسم سرما کی پہلی بارش متوقع ہے، جس کے باعث شہر میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران دن کے وقت موسم خشک رہنے جبکہ رات کے اوقات میں خنک موسم کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے اور شمال مشرق کی سمت سے ہلکی رفتار کی ہوائیں چل رہی ہیں۔


دوسری جانب ملک کے بالائی علاقوں میں شدید سردی کی لہر بدستور جاری ہے جہاں استور میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 14، اڑنگ کیل میں منفی 7، گلگت اور چترال میں منفی 4، کوئٹہ میں منفی 3، اسلام آباد اور لاہور میں 7 جبکہ پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جب کہ شمالی بلوچستان اور دیگر بالائی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش کے باعث سردی میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایشیز سیریز ,باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈکی دو دن میں 4 وکٹوں سے شاندار فتح

ایشیز سیریز کے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ...

اداکارہ نادیہ خان کو بیٹے کے ساتھ بھارتی گانے پر ڈانس کرنے پر مہنگی قیمت چکانا پڑ گئی

پاکستان کی سینئر اداکارہ و ٹی وی میزبان نادیہ...

حکومت سیاسی و جمہوری اصلاحات پر مذاکرات کے لیے تیار، 2024 کے انتخابات پر کوئی بات نہیں ہوگی

اسلام آباد: باخبر ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی...

بینظیر بھٹو کی 18ویں برسی پر جیالے گڑھی خدا بخش پہنچ گئے، استقبالیہ کیمپز قائم

دخترِ مشرق، پاکستان کی سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی...