سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان کا اسکواڈ جاری، اہم کھلاڑی کی واپسی

Date:

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

اسکواڈ میں کپتان سلمان علی آغا کی قیادت میں عبدالصمد، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، خواجہ محمد نافع اور محمد نواز شامل ہیں۔ محمد سلمان مرزا، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، شاداب خان، عثمان خان اور عثمان طارق بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم 4 اور 5 جنوری 2026 کو مرحلہ وار سری لنکا روانہ ہوگی اور دونوں ٹیمیں 7، 9 اور 11 جنوری کو دمبولا میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلیں گی، جو ورلڈ کپ اسکواڈ کے انتخاب میں اہم کردار ادا کریں گے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم مینجمنٹ کا بھی اعلان کیا ہے، جس کے تحت نوید اکرم چیمہ سیریز میں ٹیم منیجر ہوں گے۔ مائیک ہیسن وائٹ بال کے ہیڈ کوچ، ایشلے نوفکی بولنگ کوچ، محمد حنیف ملک بیٹنگ کوچ اور شین مکڈرموٹ فیلڈنگ کوچ کے فرائض سرانجام دیں گے، جبکہ کلف ڈیکن فزیوتھراپسٹ، گرانٹ لوڈن اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ، طلحہٰ اعجاز اینالسٹ اور سید نعیم احمد ٹیم کے میڈیا منیجر کے طور پر شامل ہوں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ریلوے پولیس کی ایمانداری: مسافر کے 38 لاکھ روپے واپس کردیے گئے

کراچی: ریلوے پولیس نے مسافر کے 38 لاکھ روپے...

شارجہ: پاکستانی نوجوان نے شیخ زاید یوتھ کیمل ریس میں فتح حاصل کر لی

شارجہ: پاکستانی نوجوان احسن یاسین نے شیخ محمد بن...

پاکستان کی حکمت عملی: وائٹ ہاؤس کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے کا طریقہ

پاکستان کی جانب سے وائٹ ہاؤس کو اپنا ہم...

مصطفیٰ کمال کا تہلکہ خیز دعویٰ: عمران فاروق کا قتل الطاف حسین کے کہنے پر ہوا

کراچی میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے...