مئی کی پاک بھارت کشیدگی نے پاکستان کی دفاعی طاقت اور بین الاقوامی ساکھ کو تقویت دی: عالمی جریدہ

Date:

عالمی جریدے کیرولائنا پولیٹیکل ریویو میں شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے 2025 کے دوران عالمی سیاست میں دوبارہ ایک مؤثر اور نمایاں حیثیت حاصل کر لی ہے، جبکہ مئی میں پاک بھارت کشیدگی نے نہ صرف پاکستان کی دفاعی صلاحیت کو اجاگر کیا بلکہ اس کی بین الاقوامی ساکھ کو بھی مضبوط بنایا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان نے مؤثر اور فعال سفارت کاری کے ذریعے واشنگٹن کا اعتماد بحال کرتے ہوئے امریکا کے ساتھ تعلقات کو ایک نئی سمت دی، جس کے نتیجے میں امریکا نے جنوبی ایشیا، خلیج اور وسط ایشیا تک رسائی کے لیے پاکستان کو ایک کلیدی پل قرار دیا اور اس کی جغرافیائی اہمیت کو مرکزی حیثیت دی، جبکہ پاکستانی بندرگاہیں خصوصاً بلوچستان میں واقع گوادر کو ایک بڑا اسٹریٹجک اثاثہ قرار دیا گیا۔

عالمی جریدے میں بتایا گیا کہ پاکستان نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے ساتھ کثیرالجہتی توازن برقرار رکھتے ہوئے نئے معاشی مواقع اور راستے کھولے، اور نومبر میں ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی قومی سلامتی کی حکمت عملی میں پاکستان کو امریکی قومی سلامتی مفادات کے حصول کے لیے ایک اہم اتحادی کے طور پر دیکھا گیا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ امریکا اور پاکستان کے تعلقات میں حالیہ تبدیلی نے عالمی میڈیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی، پاک بھارت کشیدگی کے دوران امریکا کو ڈی ایسکلیشن کے لیے فعال کردار ادا کرنا پڑا، جبکہ صدر ٹرمپ کا کشمیر سے متعلق بیان پاکستان کی سفارتی پوزیشننگ اور مؤقف کی واضح تائید کے طور پر سامنے آیا۔

عالمی جریدے کے مطابق پاکستان نے سفارتی محاذ پر نفسیاتی برتری حاصل کی جبکہ بھارت پیچھے رہ گیا، لابنگ اور پالیسی انگیجمنٹ کے ذریعے دوطرفہ تعلقات کو وار آن ٹیرر کے محدود فریم سے نکال کر معیشت اور اسٹریٹجک شراکت داری کی جانب منتقل کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان معدنیات کی ریفائننگ اور پروسیسنگ کے شعبوں میں 500 ملین ڈالر کے متعدد معاہدے طے پائے، جبکہ ایگزم بینک نے بلوچستان میں ریکو ڈک منصوبے کے لیے 1.25 بلین ڈالر کی فنانسنگ کی منظوری دی، جس کے نتیجے میں عالمی جریدے کے مطابق پاکستان نے امریکا کے ساتھ تعلقات کو ایک نئے اور دیرپا “پائیدار مفاد” کی بنیاد پر آگے بڑھا دیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

سنیل شیٹی نے 40 کروڑ کی پیشکش مسترد کر دی، وجہ سامنے آگئی

بالی وڈ سپر اسٹار سنیل شیٹی نے ماضی میں...

بھارت: پالتو کتے کی بیماری پر دو بہنوں نے جان دے دی

بھارت کے لکھنو شہر کے ڈوڈا کھیڑا جلالپور علاقے...

اسلام آباد: یکم جنوری سے بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کا داخلہ بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: یکم جنوری سے شہر میں بغیر ایم...

قومی اداروں پر حملوں پر کارروائی ہوگی، پی ٹی آئی انتہا پسندی چھوڑ دے: بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا...