ہم امریکہ، یورپ اور اسرائیل کی مشترکہ طاقتوں کے ساتھ ایک ہمہ گیر جنگ میں ہیں۔ایرانی صدر مسعود پزشکیان

Date:

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اس وقت امریکا، اسرائیل اور یورپی ممالک کے ساتھ حالتِ جنگ میں ہے تاہم اب ایران فوجی اعتبار سے پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ مضبوط ہوچکا ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ امریکا، اسرائیل اور یورپ ایران کو دباؤ میں لانا اور جھکانا چاہتے ہیں، یہ قوتیں ایران کے اندر انتشار پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں تاکہ مستقبل میں دوبارہ حملے کا راستہ ہموار کیا جاسکے۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال ایران عراق جنگ سے بھی زیادہ پیچیدہ اور دشوار ہے کیونکہ یہ محض عسکری نہیں بلکہ سیاسی، معاشی اور نفسیاتی محاذوں پر بھی لڑی جانے والی جنگ ہے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن مختلف طریقوں سے ایران کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن ایرانی قوم ان سازشوں کے مقابلے میں متحد ہے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب آئندہ پیر کو اسرائیلی وزیراعظم کی واشنگٹن میں امریکی صدر سے ملاقات متوقع ہے، جس میں ایران سے متعلق امور پر بھی گفتگو کیے جانے کا امکان ہے۔

رواں سال جون میں ہونے والی 12 روزہ جنگ کے دوران اسرائیلی اور امریکی حملوں میں ایران کے تقریباً 1100 شہری جاں بحق ہوئے تھے، جن میں اعلیٰ فوجی کمانڈر اور جوہری سائنس دان بھی شامل تھے، جبکہ اس کے جواب میں ایران کی جانب سے داغے گئے میزائل حملوں سے اسرائیل میں 28 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

جماعت اسلامی بنگلادیش کا غیر سرکاری انتخابی نتائج پر تحفظات کا اظہار

جماعت اسلامی بنگلادیش نے 13ویں قومی پارلیمانی انتخابات کے...

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: زمبابوے کا بڑا اپ سیٹ، آسٹریلیا کو 23 رنز سے شکست

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے...

پی ٹی آئی اور اپوزیشن اتحاد کے احتجاج کے پیش نظر ریڈ زون سیل، سکیورٹی سخت

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف اور اپوزیشن اتحاد کی...