حماس نے اپنے عسکری ترجمان ابو عبیدہ کی شہادت کی تصدیق کردی

Date:

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اپنے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔
القسام بریگیڈز کے نئے ترجمان نے آج جاری کیے گئے اپنے ویڈیو بیان میں نہ صرف ابو عبیدہ بلکہ القسام کے دیگر اہم کمانڈروں کی شہادت کی بھی تصدیق کی، جس میں القسام کے قائدین محمد السنوار، رائد سعد، محمد شبانہ، اور حکم العیسیٰ شامل ہیں۔
بیان میں ابو عبیدہ کو ان کے اصل نام حذیفہ الکحلوت کے ساتھ متعارف کروایا گیا اور محمد السنوار کے بارے میں بتایا گیا کہ وہ القسام کے شہید سربراہ محمد الضیف کے بعد القسام بریگیڈ کے سربراہ تھے۔

حذیفہ الکحلوت نہ صرف القسام کے ترجمان تھے بلکہ ان کی قیادت میں القسام کے میڈیا ونگ ’الاعلام العسکری‘ کو جدید خطوط پر منظم کیا گیا اور انہوں نے 20 سال سے زائد عرصے تک اس کی ذمہ داریاں انجام دیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ابو عبیدہ کا آخری ویڈیو بیان ستمبر کے اوائل میں سامنے آیا تھا، اور اسی ماہ اسرائیل نے ان کو نشانہ بنانے کا دعویٰ بھی کیا تھا، جس کے بعد ان کی شہادت کی تصدیق حماس نے رسمی طور پر کردی۔

اس واقعے نے نہ صرف القسام بریگیڈز بلکہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم کے عسکری اور میڈیا ڈھانچے پر گہرا اثر ڈالنے کے ساتھ خطے کی کشیدگی میں بھی اضافہ کر دیا ہے، اور عالمی و مقامی سطح پر اس پر ردعمل کا سلسلہ جاری ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

خبردار سوشل میڈیا کا استعمال ممنوع ہے،سرکاری ملازمین پر سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد

محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے سرکاری ملازمین کے...

یوکرین کا روسی صدر پیوٹن کی رہائش گاہ پرڈرون حملہ

روسی وزیرِ خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی...

کراچی کے علاقے کورنگی میں کھلے مین ہول میں گرنے سے 8 سالہ بچہ جاں بحق

کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں کھلے مین...