روسی وزیرِ خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی فوج نے صدر ولادیمیر پیوٹن کی رہائش گاہ پر یوکرین کا ڈرون حملہ ناکام بنا دیا۔
روسی وزیرِ خارجہ کے مطابق یہ حملہ 29 دسمبر کی رات نووگورود کے علاقے میں کیا گیا، جہاں یوکرین کی جانب سے 91 ڈرونز داغے گئے جنہیں روسی فضائی دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تباہ کر دیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے کے دوران صدر پیوٹن کی رہائش گاہ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور سیکیورٹی صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں رہی۔
روسی وزیرِ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ کیف کی جانب سے اس حملے کے بعد روس اپنی مذاکراتی حکمتِ عملی پر دوبارہ غور کرے گا۔
دوسری جانب کریملن نے صدر پیوٹن اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیلی فونک گفتگو کی تفصیلات جاری کردیں۔
صدر پیوٹن کا کہناتھا کہ روس امن قائم کرنے کیلئے امریکا کے ساتھ کام جاری رکھنے کا ارادہ رکھتا ہے، روسی صدر کی رہائشگاہ پر یوکرینی حملے سے متعلق صدر پیوٹن نے امریکی صدر کو بتایا، صدر ٹرمپ روسی صدر کی رہائشگاہ پر پرحملے کی خبرسن کر چونک گئے، صدر ٹرمپ نے کہا ڈرون حملہ امریکی رویے اور زیلنسکی کے ساتھ تعلقات پر اثر ڈالے گا۔


