یمن سے متعلق الزامات مسترد،سعودی عرب کے بیان سے مایوسی ہوئی: یو اے ای کا ردعمل

Date:

متحدہ عرب امارات نے یمن سے متعلق سعودی عرب کے حالیہ بیان پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے تمام الزامات کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

سعودی عرب کی جانب سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ یو اے ای یمنی حکومت کی درخواست پر 24 گھنٹوں کے اندر اپنی فوج یمن سے واپس بلائے اور کسی بھی فریق کو عسکری یا مالی معاونت فوری طور پر بند کرے،

سعودی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ یمن میں امن کا واحد راستہ مذاکرات ہیں اور یو اے ای کی جانب سے جنوبی عبوری کونسل پر دباؤ ڈال کر کارروائیوں پر آمادہ کرنا افسوسناک اور سعودی قومی سلامتی، جمہوریہ یمن کے امن اور پورے خطے کے لیے خطرہ ہے

اس بیان کے جواب میں یو اے ای نے کہا ہے کہ سعودی موقف سے شدید مایوسی ہوئی ہے اور یمن سے متعلق عائد کیے گئے تمام الزامات کو مسترد کیا جاتا ہے،

یو اے ای کا مؤقف ہے کہ مکلا بندرگاہ پر لنگرانداز ہونے والے جہازوں پر اسلحہ موجود نہیں تھا اور یہ جہاز کسی یمنی گروہ کے لیے نہیں بلکہ اماراتی فورسز کے لیے تھے، جبکہ یمن میں حالیہ پیش رفت سے ذمہ داری کے ساتھ نمٹنے کی ضرورت ہے۔

یو اے ای کے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا کہ یمن کی صورتحال کو مزید کشیدہ نہیں ہونے دینا چاہیے اور سعودی اتحادی فورسز کی جانب سے یمن میں کیا گیا حملہ حیران کن ہے۔

دوسری جانب عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق یمن کی صدارتی قیادت کونسل کے چیئرمین رشاد العلیمی نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ دفاعی معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن میں موجود یو اے ای کی تمام فورسز کو 24 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنا ہوگا،

یمن کی تمام بندرگاہوں اور زمینی و بحری گزرگاہوں پر 72 گھنٹوں کے لیے مکمل فضائی، زمینی اور بحری ناکہ بندی نافذ کی جا رہی ہے۔ رپورٹس کے مطابق یہ احکامات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب سعودی قیادت میں قائم عسکری اتحاد نے یمن میں محدود فضائی کارروائی کرتے ہوئے مکلا بندرگاہ کو نشانہ بنایا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

نگران وزیر داخلہ جی بی ساجد علی بیگ کا شہید انسپکٹر بہادر علی کے گھر آمد، اظہارِ تعزیت

نگران وزیر داخلہ گلگت بلتستان ساجد علی بیگ نے...

شہداء ایرانی قوم کی مظلومیت اور استقامت کی روشن علامت ہیں، ایرانی سپریم لیڈر

ایران کے سپریم لیڈر  آیت‌الله سید علی خامنه‌ای نے...

روس اور چین ایران۔امریکہ مذاکرات کے لیے سازگار ماحول بنانے میں سرگرم

روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا...

ایران کا “فطرس” ڈرون: خطے کی فضاؤں میں ابھرتا اسٹریٹیجک کارڈ

حساس علاقائی کشیدگی کے دوران جاری سفارتی مذاکرات کے...