اقتدار کی منتقلی تک وینزویلا کو ہم چلائیں گے، ہماری تیل کی کمپنیاں وینزویلا جائینگی: ٹرمپ

Date:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وینزویلا میں اقتدار کی منتقلی تک امریکا خود معاملات سنبھالے گا اور امریکی تیل کمپنیاں وینزویلا جائیں گی۔

فلوریڈا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کے خلاف کرمنل چارجز کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مادورو اور ان کی اہلیہ کو نیویارک منتقل کیا جا رہا ہے جہاں انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کی ہدایت پر امریکی فوج نے وینزویلا کے دارالحکومت میں ایک غیرمعمولی آپریشن کیا جس میں فضائی، زمینی اور سمندری طاقت کا شاندار مظاہرہ دیکھنے میں آیا، یہ کارروائی امریکی فوجی صلاحیت کا ایک منفرد اور غیرمعمولی اظہار تھی۔

امریکی صدر کے مطابق مادورو اور ان کی اہلیہ کو امریکی فورسز نے ان کے بیڈروم سے گرفتار کیا، اس وقت کاراکس مکمل اندھیرے میں ڈوبا ہوا تھا اور بجلی بند تھی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسی طرز پر اس سے قبل سلیمانی اور البغدادی کو نشانہ بنایا گیا تھا اور ایران کی جوہری تنصیبات کو بھی اسی نوعیت کی کارروائی میں تباہ کیا گیا، ہم نے تمام اہداف کو نہایت درستگی سے نشانہ بنایا اور دنیا میں کوئی اور ملک ایسی کارروائیاں انجام دینے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پاکستان کی بہترین سفارتی پالیسی اورابھرتے عالمی کردار کی دنیا معترف

پاکستان کی متوازن اور مؤثر سفارتی پالیسی کے مثبت...