برزل پاس میں برف کا تودہ گرنےسے پاک فوج کے کیپٹن اور ایک سپاہی سمیت تین افراد شہید

Date:

گلگت بلتستان کے علاقے برزل پاس میں برف کا تودہ گرنے کے نتیجے میں پاک فوج کے کیپٹن اور ایک سپاہی سمیت تین افراد شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق برف ہٹانے کا آپریشن کیپٹن اسمد کی نگرانی میں جاری تھا کہ 3 جنوری کی رات تقریباً دو بجے آپریشن کے دوران اچانک برف کا تودہ آ گرا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس افسوسناک واقعے میں کیپٹن اسمد، سپاہی رضوان اور مشین آپریٹر عیسیٰ شہید ہو گئے۔

بیان کے مطابق 28 سالہ کیپٹن اسمد کا تعلق لاہور، سپاہی رضوان کا تعلق اٹک جبکہ شہید مشین آپریٹر شہری عیسیٰ کا تعلق استور سے تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شدید موسمی حالات اور سخت کوششوں کے باوجود تینوں افراد کو تودے کے نیچے سے نکالا گیا تاہم ان کی حالت تشویشناک تھی اور وہ جانبر نہ ہو سکے۔

فوج کے مطابق شہداء نے خراب موسم کے باوجود فورسز کی آپریشنل نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لیے ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

چکوال کے قریب مسافر بس کھائی میں گر گئی،5 جاں بحق 27زخمی

تلہ گنگ میں جی ٹی روڈ پر کوٹ پٹھان...

کسی کی سیاست اور ذات پاکستان سے بڑھ کر نہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے ڈائریکٹر جنرل...

سپریم لیڈر عوام اور ملک کے ساتھ کھڑے ہیں،ایرانی سفیر

اسلام آباد: پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم...