ٹرمپ نے مادورو کی زیر حراست میں تصویر جاری کر دی

Date:

فلوریڈا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلورس کو گرفتار کر کے امریکا منتقل کیا جا رہا ہے، جہاں انہیں نیویارک میں فردِ جرم کا سامنا کرنا ہوگا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا وینزویلا کی تیل کی صنعت میں ایک ’’انتہائی مضبوط‘‘ اور فیصلہ کن کردار ادا کرے گا۔

اس سے قبل ایک اور بیان میں امریکی صدر نے کہا تھا کہ امریکا نے وینزویلا کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی کامیابی سے مکمل کی ہے، جس کے دوران صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کو ملک سے باہر منتقل کر دیا گیا۔ تاہم ان دعوؤں کی وینزویلا کی حکومت کی جانب سے تاحال نہ تو تصدیق کی گئی ہے اور نہ ہی تردید سامنے آئی ہے۔

دوسری جانب دنیا کے متعدد ممالک نے وینزویلا پر امریکی فوجی کارروائی کو بین الاقوامی قوانین اور ملکی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔ بین الاقوامی مبصرین کا کہنا ہے کہ اس پیش رفت کے خطے کے امن و استحکام کے ساتھ ساتھ عالمی سیاست پر بھی گہرے اور سنگین اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

یونان کی فضا عالمی فضائی ٹریفک سےخالی کیوں ہوئی؟بڑی خبر

یونان بھر میں آج فضائی سفر شدید متاثر ہو...

وینزویلا کی نائب صدر ڈیلسی روڈریگز نے عدالتی حکم پرملک کی صدارتی ذمہ داریاں سنبھال لیں

وینزویلا کی نائب صدر ڈیلسی روڈریگز نے عدالتی حکم...