ٹرمپ کی وینزویلا کو دوسرے بڑے حملے کی دھمکی

Date:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک پوسٹ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے وینزویلا کو دوبارہ دھمکی دی اور دعویٰ کیا کہ ان کے پاس حملے کی دوسری لہر موجود ہے جو پہلی لہر سے کہیں زیادہ وسیع اور خطرناک ہے، اور وینزویلا کی نائب صدر دلسی روڈریگز اس حقیقت کو بخوبی سمجھتی ہیں۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ جب تک مادورو کی نائب صدر وہ اقدامات کریں گی جو امریکا چاہتا ہے، تب تک وینزویلا میں امریکی فوج کی تعیناتی کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔

وینزویلا پرحملہ،ایران کا سخت ردعمل،اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف قرار: ایرانی وزارت خارجہ

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ امریکا کی جانب سے کیوبا میں فوجی کارروائی کا کوئی ارادہ نہیں ہے کیونکہ وہاں کی حکومت خودبخود گر جائے گی، اور مادورو کی حمایت کے بعد کئی کیوبائی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

ٹرمپ کی یہ دھمکی وینزویلا کی نائب صدر دلسی روڈریگز کی ٹیلی ویژن تقریر کے چند منٹ بعد سامنے آئی، جس میں انہوں نے واضح کیا کہ وہ صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کی فوری آزادی کا مطالبہ کرتے ہیں اور زور دیا کہ وینزویلا کسی بھی ملک کی کالونی نہیں بنے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

قومی سلامتی کو درپیش خطرات پر زیرو ٹالرنس ہے،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر...

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا بیجنگ پولیس کالج کا دورہ، جدید ٹریننگ نظام کا معائنہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بیجنگ پولیس کالج...

بجلی صارفین کے لیے خوشخبری، نیپرا نے بنیادی ٹیرف میں کمی کی منظوری دے دی

بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر سامنے آ گئی...