بنگلا دیش کرکٹ بورڈکاآئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے بھارت نہ جانے کا اعلان

Date:

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے بھارت نہ جانے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ آئی پی ایل میں بنگلادیش کے فاسٹ بولر کو ریلیز کیے جانے کے معاملے پر سخت ردعمل کے طور پر سامنے آیا ہے، جس پر بی سی بی نے واضح مؤقف اختیار کرتے ہوئے ٹیم کو بھارت بھیجنے سے انکار کر دیا۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے اپنے اس فیصلے سے حکومت کو بھی باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بی سی بی آئی سی سی سے مطالبہ کرے گا کہ ورلڈکپ میں بنگلادیش کے میچز بھارت کے بجائے سری لنکا میں کرائے جائیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بنگلادیش کے میچز بھارت میں شیڈول ہیں، جن میں تین میچز کولکتہ جبکہ ایک میچ ممبئی میں ہونا تھا۔

دوسری جانب بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے اپنے اسکواڈ کا بھی اعلان کر دیا ہے۔ لٹن کمار داس کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ سیف حسن نائب کپتان ہوں گے۔ بنگلادیش کے گروپ میں انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، نیپال اور اٹلی کی ٹیمیں شامل ہیں۔

شیڈول کے مطابق بنگلادیش کا پہلا میچ 7 فروری کو کولکتہ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ہونا تھا، تاہم بی سی بی کے حالیہ فیصلے کے بعد اس میچ سمیت دیگر مقابلوں کے مقام پر تبدیلی کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ معاملے پر آئی سی سی کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم کرکٹ حلقوں میں اس فیصلے کو غیر معمولی اور اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

یونان کی فضا عالمی فضائی ٹریفک سےخالی کیوں ہوئی؟بڑی خبر

یونان بھر میں آج فضائی سفر شدید متاثر ہو...

وینزویلا کی نائب صدر ڈیلسی روڈریگز نے عدالتی حکم پرملک کی صدارتی ذمہ داریاں سنبھال لیں

وینزویلا کی نائب صدر ڈیلسی روڈریگز نے عدالتی حکم...

لکی مروت اور بنوں میں فائرنگ کے الگ الگ واقعات، 4 پولیس اہلکار شہید

لکی مروت پولیس کے ترجمان کے مطابق سرائے نورنگ...