سابق قومی کرکٹر مشتاق احمد کی صاحبزادی نوال کی شادی کی خوبصورت تصاویر منظرِ عام پر آ گئی ہیں جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

حال ہی میں منعقد ہونے والی اس پروقار شادی کی تقریب میں کرکٹ سمیت مختلف شعبۂ زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران دلہن نوال نے ہلکے نیلے اور سلور رنگ کا دیدہ زیب عروسی جوڑا زیب تن کیا جس نے تقریب کی رونق کو دوبالا کر دیا۔
شادی کی تصاویر کے ساتھ ساتھ تقریب کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں، جہاں مداح اور صارفین دلہن کے حسن اور تقریب کے انتظامات کو خوب سراہ رہے ہیں۔


