ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور وینزویلا کے وزیر خارجہ نے ایک ٹیلیفونک گفتگو میں وینزویلا پر امریکی فوجی جارحیت کے بعد کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے وینزویلا کے خلاف امریکی فوجی جارحیت اور اس ملک کے قانونی صدر اور ان کی اہلیہ کے اغوا کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو ریاستی دہشت گردی کی واضح مثال اور وینزویلا کی قوم کی خودمختاری اور قومی ارادے پر کھلا حملہ قرار دیا اور وینزویلا کے عوام اور منتخب حکومت کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت پر زور دیا۔
وینزویلا کے وزیر خارجہ نے وینزویلا کے ساتھ یکجہتی کے اظہار میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اصولی موقف کی تعریف کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ وینزویلا کے عوام اور حکومت امریکی غنڈہ گردی اور غیر قانونی پالیسیوں کے خلاف قومی خودمختاری اور اپنے حق خودارادیت کے دفاع کے لیے پرعزم ہیں۔


