وینزوئلا پر فوجی کارروائی کے خلاف امریکہ میں عوامی احتجاج

Date:

وینزویلا پر امریکی حملوں اور صدر نکولس مادورو کے اغوا کے خلاف امریکا میں عوام سڑکوں پر نکل آئے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست الینوائے کے شہر راکفورڈ میں بڑی تعداد میں شہریوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وینزویلا کے خلاف کی گئی فوجی کارروائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، جہاں مظاہرین نے وینزویلا کے خلاف جنگ نامنظور کے نعرے لگائے اور امریکی حکومت کی مداخلت پسندانہ پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ کا یہ اقدام امریکی آئین کی کھلی خلاف ورزی ہے، جس کے نتیجے میں نہ صرف امریکی شہریوں کی جانوں کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں بلکہ یہ تیل کے معاشی مفادات کے لیے کی جانے والی غیر قانونی بیرونی مداخلت کی عکاسی بھی کرتا ہے۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ امریکا دیگر ممالک کے داخلی معاملات میں طاقت کے استعمال سے باز رہے اور بین الاقوامی قوانین کا احترام کرے۔

واضح رہے کہ امریکا نے جمعہ کی شب وینزویلا پر حملہ کرتے ہوئے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو اغوا کیا، جس پر عالمی سطح پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے، جبکہ متعدد ممالک نے اس اقدام کو اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

چکوال کے قریب مسافر بس کھائی میں گر گئی،5 جاں بحق 27زخمی

تلہ گنگ میں جی ٹی روڈ پر کوٹ پٹھان...

کسی کی سیاست اور ذات پاکستان سے بڑھ کر نہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے ڈائریکٹر جنرل...

سپریم لیڈر عوام اور ملک کے ساتھ کھڑے ہیں،ایرانی سفیر

اسلام آباد: پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم...