سپریم لیڈر عوام اور ملک کے ساتھ کھڑے ہیں،ایرانی سفیر

Date:

اسلام آباد: پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے متعلق جھوٹے اور مضحکہ خیز الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر عوام اور ملک کے چوکس سکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ ایک بار پھر قابلِ نفرت دشمن کا پروپیگنڈا نیٹ ورک متحرک ہو چکا ہے، ایران کے سپریم لیڈر سے متعلق جھوٹے اور مضحکہ خیز الزامات کو دو ٹوک مسترد کرتا ہوں۔

ایران کے دانشمند، دلیر اور ثابت قدم رہبر ایرانی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر بھی ہیں۔ ایرانی سپریم لیڈر عوام اور ملک کے چوکس سکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ موجودہ دور میں ڈیجیٹل دہشت گردی، غلط معلومات اور اخلاقی بددیانتی عام ہو چکی ہے۔

ایرانی سفیر نے ایرانی سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کی رائفل تھامے تصویر بھی جاری کر دی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی

سینٹرل جیل راولپنڈی میں پابندِ سلاسل سابق وزیراعظم عمران...

چکوال کے قریب مسافر بس کھائی میں گر گئی،5 جاں بحق 27زخمی

تلہ گنگ میں جی ٹی روڈ پر کوٹ پٹھان...