ٹرمپ کی دھمکیوں پر قسم توڑتا ہوں ، دوبارہ ہتھیار اٹھاوں گا،صدرکولمبیا

Date:

کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کے جواب میں ہتھیار اٹھانے کا اعلان کر دیا۔

کولمبیئن صدر گستاوو پیٹرو نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دھمکیوں کا سامنا ہوا تو وہ ہتھیار اٹھانے کے لیے تیار ہیں۔

کولمبیئن صدر نے کہا کہ میں نے ہتھیاروں کو ہاتھ نہ لگانے کی قسم کھائی تھی لیکن وطن کے لیے میں ایک بار پھر ہتھیار اٹھانے کو تیار ہوں۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا نے ہفتے کے آخر میں فوجی کارروائی کے ذریعے پڑوسی ملک وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو حراست میں لیا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کولمبیئن صدر کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنی خیر منائے اور توہین آمیز الفاظ میں ایک بیمار آدمی قرار دیا تھا ۔
ایکس پر جاری بیان میں صدر پیٹرو نے کہا کہ کولمبیا کی انسدادِ منشیات پالیسی مضبوط ہے، تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فوجی طاقت کے استعمال کی بھی ایک حد ہوتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی

سینٹرل جیل راولپنڈی میں پابندِ سلاسل سابق وزیراعظم عمران...

چکوال کے قریب مسافر بس کھائی میں گر گئی،5 جاں بحق 27زخمی

تلہ گنگ میں جی ٹی روڈ پر کوٹ پٹھان...