امریکا نے وینزویلا کی ناکہ بندی سے بچ نکلنے والے روسی بحری جہاز کو قبضے میں لے لیا

Date:

امریکی بحریہ اور کوسٹ گارڈز نے وینزویلا کی ناکہ بندی سے بچنے والا ایک روسی بحری جہاز قبضے میں لے لیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی بحریہ اور کوسٹ گارڈز طویل عرصے سے اس جہاز کا تعاقب کر رہے تھے اور اس پر پہلے بھی قبضے کی کوشش کی جا چکی تھی۔

روس کی وزارت خارجہ نے اس واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کا روسی پرچم والا آئل ٹینکر قبضے میں لینا بحری قزاقی کے مترادف ہے، کیونکہ یہ جہاز بین الاقوامی پانیوں میں سفر کر رہا تھا۔ وزارت خارجہ نے امریکی اقدام کو میری ٹائم قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ امریکا کو جہاز پر موجود روسی عملے کی حفاظت اور ان کی محفوظ واپسی یقینی بنانی چاہیے۔

امریکی ذرائع کے مطابق یہ جہاز ایک روسی آبدوز اور جنگی بحری جہاز کی حفاظت میں سفر کر رہا تھا۔ یہ تیل بردار جہاز گزشتہ ماہ وینزویلا کے گرد امریکی جزوی ناکہ بندی کی خلاف ورزی کر چکا تھا، جس کے بعد امریکی بحریہ اسے تعاقب میں رکھے ہوئے تھی۔ امریکی حکام نے بتایا کہ یہ جہاز وینزویلا، روس اور ایران جیسے امریکی پابندیوں کے تحت آنے والے ممالک کا خام تیل لے جانے والے ’شیڈو فلیٹ‘ کا حصہ ہے۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا کہ روس نے جہاز کی حفاظت کے لیے ایک آبدوز اور دیگر بحری جہاز روانہ کیے تھے، جبکہ سی بی ایس نیوز نے دو امریکی حکام کے حوالے سے اس بات کی تصدیق کی کہ روسی بحری جہاز اور آبدوز جہاز کی حفاظت کے لیے موجود تھے۔

 

روس کی وزارت خارجہ نے منگل کو کہا کہ روس امریکا کے اس تعاقب کو ’’تشویش کے ساتھ‘‘ دیکھ رہا ہے اور وضاحت کی کہ جہاز روسی پرچم کے تحت سفر کر رہا تھا اور امریکی ساحل سے بہت دور تھا۔ بیان میں کہا گیا کہ نامعلوم وجوہات کی بنا پر امریکی اور نیٹو افواج اس جہاز پر غیر معمولی توجہ دے رہی ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی کوسٹ گارڈ کے تعاقب کے بعد اس جہاز نے اپنی رجسٹریشن روس منتقل کر لی، اپنا نام بیلا 1 سے بدل کر مارینرا رکھ لیا، اور گزشتہ ماہ عملے نے ٹینکر پر روسی پرچم بھی پینٹ کر دیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

امریکا کے ساتھ مذاکرات کے حامی لوگ اب اس کی حقیقت دیکھ چکے ہیں، ایرانی سپریم لیڈر

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ...

پاکستان کا ایران کے معاملات میں کسی بھی غیر ملکی مداخلت کی مخالفت

اسلام آباد: پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی...

ایرانی بحریہ کے پہلے جہاز کیپ ٹاؤن، جنوبی افریقہ پہنچ گیا

ایرانی بحریہ کے پہلے جہاز کیپ ٹاؤن، جنوبی افریقہ...