بجلی صارفین کے لیے خوشخبری، نیپرا نے بنیادی ٹیرف میں کمی کی منظوری دے دی

Date:

بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر سامنے آ گئی ہے، جہاں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کی منظوری دے دی ہے۔

نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں 62 پیسے فی یونٹ کمی کی اجازت دے دی گئی ہے، جس کا باقاعدہ فیصلہ وفاقی حکومت کو ارسال کر دیا گیا ہے۔

نیپرا کے مطابق صارفین کے نرخوں کی سالانہ نظرِ ثانی یکم جنوری 2026 سے مؤثر ہوگی۔ اتھارٹی نے جنوری 2026 سے دسمبر 2026 تک کے عرصے کے لیے بجلی کے صارفین کے نرخوں پر نظرِ ثانی کرتے ہوئے اپنا فیصلہ جاری کیا ہے۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ اتھارٹی کی جانب سے متعین کردہ ٹیرف وفاقی حکومت کو ارسال کر دیے گئے ہیں تاکہ یکساں نرخ (یونفارم ٹیرف) کے لیے درخواست دائر کی جا سکے۔

فیصلے کے مطابق سال 2026 کے لیے قومی اوسط نرخِ بجلی 33 روپے 38 پیسے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے، جو مالی سال 2025-26 کے لیے پہلے سے مقررہ 34 روپے فی یونٹ کے مقابلے میں 62 پیسے فی یونٹ کم ہے۔

نیپرا کے مطابق سال 2026 کے لیے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کی مجموعی مالی ضرورت کا تخمینہ 3379 ارب روپے لگایا گیا ہے، جس میں 2923 ارب روپے بجلی کی خریداری کی لاگت جبکہ 456 ارب 15 کروڑ روپے تقسیم کار کمپنیوں کے اخراجات، منافع اور گزشتہ سال کی مالی ایڈجسٹمنٹ کے لیے شامل کیے گئے ہیں۔

اتھارٹی کے مطابق سال 2026 کے دوران بجلی کی متوقع فروخت 101,234 گیگا واٹ آور رہنے کا امکان ہے۔

ماہرین کے مطابق نیپرا کا یہ فیصلہ مہنگائی کے دباؤ میں پسے ہوئے صارفین کے لیے کسی حد تک ریلیف ثابت ہو سکتا ہے، تاہم حتمی اطلاق وفاقی حکومت کی منظوری سے مشروط ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

امریکا کے ساتھ مذاکرات کے حامی لوگ اب اس کی حقیقت دیکھ چکے ہیں، ایرانی سپریم لیڈر

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ...

پاکستان کا ایران کے معاملات میں کسی بھی غیر ملکی مداخلت کی مخالفت

اسلام آباد: پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی...

ایرانی بحریہ کے پہلے جہاز کیپ ٹاؤن، جنوبی افریقہ پہنچ گیا

ایرانی بحریہ کے پہلے جہاز کیپ ٹاؤن، جنوبی افریقہ...