بھارت میں مسلمانوں اور اقلیتوں کے خلاف منظم جبر بے نقاب، ریاستی پالیسی کے تحت نسل کشی کے خدشات

Date:

بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتی برادریوں کے خلاف منظم جبر اور نسل کشی کی ریاستی پالیسی ایک بار پھر بے نقاب ہو گئی ہے۔

مودی راج میں ریاستی ادارے کھلے عام ہندوتوا ایجنڈے کے تابع نظر آتے ہیں، جس کے باعث بھارتی جمہوریت اور آئینی اقدار شدید خطرے سے دوچار ہو چکی ہیں۔

بھارتی فلمی اداکار اور ہدایت کار پراکاش راج نے مودی حکومت اور آر ایس ایس کے گٹھ جوڑ کا پردہ فاش کرتے ہوئے سنگین انکشافات کیے ہیں۔

پراکاش راج کے مطابق مسلمانوں، قبائلیوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف ایک منظم ایجنڈے کے تحت کارروائیاں کی جا رہی ہیں اور حالات نسل کشی کی تیاری کی جانب بڑھتے دکھائی دے رہے ہیں۔

پراکاش راج کا کہنا ہے کہ بھارت میں اب انصاف میں تاخیر نہیں بلکہ انصاف سے مکمل انکار کیا جا رہا ہے، جبکہ غیرقانونی، جابرانہ اور بدعنوان پولیس نظام نے عوام کو تھانوں سے خوفزدہ کر دیا ہے۔ انہوں نے آر ایس ایس کو بھارت کے لیے اصل اور سب سے بڑا خطرہ قرار دیا۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں رام مندر میں پرچم کشائی کا واقعہ بی جے پی اور آر ایس ایس کے گہرے گٹھ جوڑ کا واضح ثبوت ہے، جو ریاست اور مذہبی انتہا پسندی کے امتزاج کو ظاہر کرتا ہے۔

سیاسی و آئینی ماہرین کے مطابق بی جے پی اور آر ایس ایس آئین میں تبدیلی اور جمہوری اقدار کے قتل کے ذریعے اپنا انتہا پسند ایجنڈا پہلے ہی واضح کر چکی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد بھارتی جمہوریت عملی طور پر ایک فریب میں تبدیل ہو چکی ہے، جہاں اقلیتوں کے حقوق اور شہری آزادیوں کو مسلسل پامال کیا جا رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

امریکا کے ساتھ مذاکرات کے حامی لوگ اب اس کی حقیقت دیکھ چکے ہیں، ایرانی سپریم لیڈر

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ...

پاکستان کا ایران کے معاملات میں کسی بھی غیر ملکی مداخلت کی مخالفت

اسلام آباد: پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی...

ایرانی بحریہ کے پہلے جہاز کیپ ٹاؤن، جنوبی افریقہ پہنچ گیا

ایرانی بحریہ کے پہلے جہاز کیپ ٹاؤن، جنوبی افریقہ...