نام نہاد شائننگ بھارت میں تعلیمی فراڈ بے نقاب، جعلی ڈگریوں کا عالمی نیٹ ورک منظرِ عام پر

Date:

نام نہاد شائننگ بھارت میں تعلیم کے نام پر جاری فراڈ اور جعل سازی اب عالمی سطح پر بے نقاب ہو چکی ہے۔ نااہل مودی حکومت کی قیادت میں بھارت نہ صرف مالی جرائم بلکہ جعلی اسناد اور تعلیمی فراڈ کا عالمی مرکز بنتا جا رہا ہے۔

ریاستی سرپرستی میں بڑھتی ہوئی بیروزگاری، غربت اور افلاس سے تنگ نوجوان جعلی ڈگریوں اور سرٹیفکیٹس کے ذریعے بیرونِ ملک فرار ہونے پر مجبور ہیں۔

امریکا کے بعد اب آسٹریلوی جریدے دی آسٹریلیا ٹوڈے نے بھی بھارتی جعلی ڈگری اسکینڈل پر آسٹریلیا کے شدید تحفظات کو اجاگر کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی سینیٹر میلکم رابرٹس نے اس اسکینڈل کو آسٹریلیا کے ویزا نظام کی ساکھ کے لیے ایک سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔

سینیٹر میلکم رابرٹس کے مطابق بھارتی پولیس نے 22 جامعات سے ایک لاکھ سے زائد جعلی اسناد، جن میں ڈگریاں اور سرٹیفکیٹس شامل ہیں، برآمد کیے۔ ان کا کہنا ہے کہ اندازاً 10 لاکھ سے زائد جعلی اسناد بیرونِ ملک ملازمتوں کے حصول کے لیے استعمال کی جا چکی ہیں۔

آسٹریلوی سینیٹر نے مزید انکشاف کیا کہ آسٹریلیا میں 23 ہزار غیر ملکی طلبہ کو جعلی ڈگریوں کے ساتھ پکڑا گیا، جن کا تعلق بھارت سے تھا۔

تحقیقات کے مطابق بھارت میں جعلی تعلیمی سرٹیفکیٹس 1,350 سے 7,300 آسٹریلوی ڈالر تک فروخت کیے جاتے رہے، جس کی تصدیق دی آسٹریلیا ٹوڈے نے بھی کی ہے۔

دوسری جانب بھارتی جریدے دی کمیون نے بھی اعتراف کیا ہے کہ مختلف بھارتی ریاستوں میں جعلی ڈگریوں اور سرٹیفکیٹس کا کاروبار کرنے والے 11 افراد کو گرفتار کیا گیا، جو تقریباً 100 کروڑ روپے کے مکروہ دھندے میں ملوث تھے۔

امریکی ادارہ برائے امیگریشن اسٹڈیز کے مطابق امریکی قونصل خانے نے چنئی کو دنیا میں H-1B ویزا فراڈ کا مرکز قرار دیا ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ بھارت جعلی ڈگریوں، بینک اسٹیٹمنٹس، شادی اور پیدائش کے جعلی سرٹیفکیٹس کی فروخت کا گڑھ بن چکا ہے۔

بھارتی نژاد امریکی سفارتکار مہوش صدیقی بھی چنئی میں H-1B ویزا فراڈ کے منظم نیٹ ورکس کا پردہ فاش کر چکی ہیں۔ ماہرین کے مطابق مودی حکومت کی خاموش اور عملی سرپرستی میں بیرونِ ملک روزگار کے نام پر جعلی ڈگریوں کے منظم گروہ سرگرمِ عمل ہیں۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بھارت میں جاری یہ تعلیمی فراڈ نہ صرف بیرون ممالک کی سلامتی بلکہ عالمی تعلیمی اور امیگریشن نظام کی ساکھ کے لیے بھی ایک سنگین خطرہ بن چکا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

امریکا کے ساتھ مذاکرات کے حامی لوگ اب اس کی حقیقت دیکھ چکے ہیں، ایرانی سپریم لیڈر

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ...

پاکستان کا ایران کے معاملات میں کسی بھی غیر ملکی مداخلت کی مخالفت

اسلام آباد: پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی...

ایرانی بحریہ کے پہلے جہاز کیپ ٹاؤن، جنوبی افریقہ پہنچ گیا

ایرانی بحریہ کے پہلے جہاز کیپ ٹاؤن، جنوبی افریقہ...