اسلام آباد: پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان ایران کے معاملات میں کسی بھی قسم کی غیر ملکی مداخلت کو قطعی طور پر مسترد کرتا ہے اور پڑوسی ملک کی داخلی صورتحال کو مکمل طور پر داخلی معاملہ قرار دیتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد اس موقف پر قائم ہے کہ ایران میں کسی بھی غیر ملکی مداخلت کو قبول نہیں کیا جائے گا، اور یاد دلایا کہ پاکستان نے گزشتہ مہینوں میں تہران کے خلاف 12 روزہ جارحیت کی بھی مخالفت کی تھی۔


