چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بنگلا دیشی ائیرچیف کی ملاقات، دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال

Date:

راولپنڈی: چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جمعرات کو بنگلا دیش کی فضائیہ کے سربراہ حسن محمود خان نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ دفاعی تعلقات اور علاقائی سلامتی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور بنگلا دیش کے دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا اور پیشہ ورانہ عسکری تعاون و تربیتی تبادلوں کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔

بنگلا دیشی ائیرچیف نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کے لیے اس کے کردار کی تعریف کی۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھی بنگلا دیش کے ساتھ دیرپا دفاعی تعلقات کے عزم کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین نے پاک بنگلا دیش برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پاکستان کی بہترین سفارتی پالیسی اورابھرتے عالمی کردار کی دنیا معترف

پاکستان کی متوازن اور مؤثر سفارتی پالیسی کے مثبت...