27واں آئی ٹی سی این ایشیا 2026، پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر میں جدت، ترقی اور سرمایہ کاری کے نئے دور کا آغاز

Date:

پاکستان تیزی سے خطے میں ایک طاقتور، جدید اور مستقبل آفرین آئی ٹی حب کے طور پر ابھر رہا ہے، جہاں ٹیکنالوجی کے شعبے میں جدت، بڑھتی ہوئی صلاحیت اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع عالمی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔

پاکستان کے ٹیک سیکٹر کی مسلسل ترقی اور اختراعی پیش رفت اسے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے ایک پرکشش منزل بنا رہی ہے۔

پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا اور باوقار عالمی ایونٹ آئی ٹی سی این ایشیا 2026 17 سے 19 جنوری تک لاہور میں منعقد ہوگا، جس میں پاکستان کا مکمل ٹیکنالوجی، آئی ٹی اور اسٹارٹ اَپ ایکو سسٹم پہلی بار ایک ہی عالمی پلیٹ فارم پر یکجا ہوگا۔

اس تین روزہ عالمی نمائش میں وفاقی و صوبائی وزراء، پالیسی ساز، صنعتکار، آئی ٹی ماہرین اور بین الاقوامی مندوبین بھرپور شرکت کریں گے۔ ایونٹ میں 850 سے زائد اسٹالز، 3 ہزار سے زیادہ عالمی برانڈز اور 350 سے زائد بین الاقوامی سرمایہ کاروں اور نمائندوں کی شرکت متوقع ہے۔

یہ شاندار نمائش ای کامرس گیٹ وے پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ کے زیرِ اہتمام اور اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کی بصیرت افروز اور فیصلہ کن معاونت سے منعقد کی جا رہی ہے۔

نمائش کے دوران عالمی چیف انفارمیشن سیکیوریٹی آفیسر سمٹ کے ساتھ ساتھ سائبر تھریٹ انٹیلیجنس، اے آئی لیڈرشپ، ڈیجیٹل اثاثہ جات اور فِن ٹیک فارورڈ فورمز کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

آئی ٹی سی این ایشیا 2026 نوجوانوں کے لیے اسکل ڈویلپمنٹ، تربیتی ورکشاپس اور رہنمائی سیشنز کے ذریعے عملی مواقع فراہم کرے گا، جو پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کی تشکیل میں اہم کردار ادا کریں گے۔

ماہرین کے مطابق یہ ایونٹ پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کی جانب ایک مضبوط، فیصلہ کن اور دور رس قدم ہے۔ ایس آئی ایف سی پاکستان کو عالمی ڈیجیٹل معیشت میں باوقار مقام دلانے اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

نمائش ملکی و بین الاقوامی اداروں کے درمیان سرمایہ کاری، اسٹریٹجک پارٹنرشپس اور ٹیکنالوجی ٹرانسفر کے دیرپا مواقع پیدا کرے گی، جبکہ ایس آئی ایف سی کی جدت پسند اور مؤثر معاونت نہ صرف آئی ٹی سیکٹر کو نئی رفتار دے رہی ہے بلکہ پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو عالمی معیار پر استوار کرنے میں بھی سنگِ میل ثابت ہو رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

امریکا کے ساتھ مذاکرات کے حامی لوگ اب اس کی حقیقت دیکھ چکے ہیں، ایرانی سپریم لیڈر

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ...

پاکستان کا ایران کے معاملات میں کسی بھی غیر ملکی مداخلت کی مخالفت

اسلام آباد: پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی...

ایرانی بحریہ کے پہلے جہاز کیپ ٹاؤن، جنوبی افریقہ پہنچ گیا

ایرانی بحریہ کے پہلے جہاز کیپ ٹاؤن، جنوبی افریقہ...