وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا بیجنگ پولیس کالج کا دورہ، جدید ٹریننگ نظام کا معائنہ

Date:

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بیجنگ پولیس کالج کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پولیس کی ہائی ٹیک ٹریننگ کے مختلف سیکشنز کا تفصیلی معائنہ کیا۔

وزیر داخلہ نے بیجنگ پولیس کی جانب سے گاڑیوں کے ذریعے ملزمان کو قابو کرنے کا شاندار عملی مظاہرہ بھی دیکھا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بیجنگ پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت، جدید تربیتی نظام اور اعلیٰ معیار کو سراہتے ہوئے گاڑیوں کے خصوصی اسکواڈ کی شاندار کارکردگی پر بھرپور داد دی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہیکلز اسکواڈ کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں اور بہترین تربیت دیکھ کر وہ بے حد متاثر ہوئے ہیں۔

محسن نقوی نے اعلان کیا کہ نیشنل پولیس اکیڈمی کے تمام اے ایس پیز ایک ماہ کی تربیت کے لیے بیجنگ پولیس کالج آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل پولیس اکیڈمی اور بیجنگ پولیس کالج کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا اور اس ضمن میں باقاعدہ معاہدہ بھی کیا جائے گا تاکہ پاکستانی پولیس افسران کو جدید تقاضوں کے مطابق تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت فراہم کی جا سکے۔

وزیر داخلہ نے بیجنگ پولیس کالج میں موجود جدید ڈرائیونگ ٹیسٹ سیمولیٹر مشین بھی خود استعمال کی۔ اس موقع پر بیجنگ پولیس کالج کے صدر نے وزیر داخلہ کو سیمولیٹرز اور دیگر ذرائع سے دی جانے والی ہائی ٹیک ٹریننگ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مظاہروں، تشدد کے واقعات اور دیگر جرائم سے مؤثر انداز میں نمٹنے کی تربیت دی جاتی ہے۔ بیجنگ پولیس کالج کے صدر وو وائی نے وزیر داخلہ کو ٹیکنالوجی بیسڈ تعلیمی اور عملی تربیت کے نظام سے آگاہ کیا۔

بریفنگ کے مطابق بیجنگ پولیس کالج میں تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے ساتھ ساتھ آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی خصوصی ٹریننگ بھی دی جاتی ہے۔ کالج میں 12 فیکلٹیز قائم ہیں جبکہ فیکلٹی ممبران کی تعداد 400 سے زائد ہے، جن میں 50 فیصد سے زیادہ پی ایچ ڈی ہولڈرز شامل ہیں۔

اس موقع پر وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا، ڈی جی نیشنل پولیس اکیڈمی محمد ادریس، ڈی جی نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن سید خرم علی، آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا بھی وزیر داخلہ کے ہمراہ موجود تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پاکستان کی بہترین سفارتی پالیسی اورابھرتے عالمی کردار کی دنیا معترف

پاکستان کی متوازن اور مؤثر سفارتی پالیسی کے مثبت...