پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں دو دہائیوں کی تاریخ ساز ترقی ،پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے روشن مستقبل کی نوید

Date:

پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے گزشتہ دو دہائیوں میں تاریخ ساز ترقی کرتے ہوئے عالمی سطح پر نمایاں مقام حاصل کر لیا ہے، جو ملک میں سرمایہ کاری کے لیے روشن اور مستحکم مستقبل کی نوید ہے۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی کارکردگی دو دہائیوں میں غیر معمولی رہی، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس میں ڈالر کی بنیاد پر 161 فیصد جبکہ پاکستانی روپے میں 190 فیصد شاندار اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس نمایاں پیش رفت کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ دنیا کی بہترین کارکردگی دکھانے والی مارکیٹس میں عالمی سطح پر دوسرے نمبر پر آ گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کی تعداد میں 41 فیصد اضافہ ہوا ہے، جبکہ گزشتہ 18 ماہ کے دوران 1 لاکھ 35 ہزار نئے سرمایہ کار مارکیٹ میں شامل ہوئے۔

اسی طرح گزشتہ 9 ماہ میں لسٹڈ کمپنیوں کے مالیاتی نتائج مستحکم رہے اور مجموعی منافع میں تقریباً 14 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ماہرین کے مطابق 2026 کے دوران 16 سے زائد نئی کمپنیوں کی لسٹنگ متوقع ہے، جس سے سرمایہ کاری میں شمولیت، لیکویڈیٹی اور مارکیٹ وسعت میں مزید اضافہ ہوگا اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج بہتری کی جانب گامزن رہے گی۔ اسٹاک مارکیٹ کی مسلسل بلندی پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہتر ماحول پر عالمی سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔

اس تمام معاشی پیش رفت میں اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے کردار کو کلیدی قرار دیا جا رہا ہے، جس کی بصیرت افروز اور مربوط سہولت کاری نے پاکستان کی معیشت اور سرمایہ کاری مارکیٹ کو مستحکم اور عالمی سطح پر ممتاز بنایا۔

مشیرِ خزانہ خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ پاکستان کا میکرو اکنامک ماحول اب سرمایہ کاری کے لیے ایک پرکشش اور قابلِ اعتماد مرکز بن چکا ہے۔ ان کے مطابق ملک میں سرمایہ کاروں، صارفین اور کاروباری طبقے کا اعتماد بحال ہوا ہے اور عالمی ریٹنگ ایجنسیز اور مالی شراکت داروں کی جانب سے بھی پاکستان کے لیے مثبت آؤٹ لک کا اعتراف کیا گیا ہے۔

خرم شہزاد نے مزید کہا کہ ایس آئی ایف سی کے توسط سے پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والے ممالک اور کاروباری اداروں کے لیے سرمایہ کاری کا عمل سادہ اور مربوط بنایا جا رہا ہے۔ ان کے بقول ایس آئی ایف سی کی ہمہ جہت حکمتِ عملی نے پاکستان کو عالمی سرمایہ کاری کے لیے ایک پرکشش ہب اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مرکز بنا دیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پاکستان کی بہترین سفارتی پالیسی اورابھرتے عالمی کردار کی دنیا معترف

پاکستان کی متوازن اور مؤثر سفارتی پالیسی کے مثبت...

سکیورٹی خدشات،بنگلادیش کابھارتی شہریوں کیلئے ویزوں کا اجرا روکنے کا اعلان

بنگلا دیش نے سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر پابندیوں...