امریکا اور اسرائیل ایران میں فسادات کرا رہےہیں: ایرانی صدر

Date:

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل ایران میں افراتفری اور فسادات پھیلا کر اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ایرانی میڈیا سے گفتگو میں صدر پزشکیان نے عوام پر زور دیا کہ وہ فسادیوں اور دہشت گردوں سے خود کو دور رکھیں اور انتشار پھیلانے کی اجازت نہ دیں۔

صدر نے مزید کہا کہ حکومت عوامی مشکلات کو حل کرنے اور مسائل کم کرنے کے لیے بھرپور کوشش کر رہی ہے، لیکن کسی غیر ملکی کو قوم میں انتشار بیجنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ملکی مسائل کے حل کے لیے متحد رہیں اور کوئی شہری بے امنی یا قتل و غارت گری میں ملوث نہ ہو۔

ایرانی سفارتخانے نے بھی صدر کے خطاب کے نکات جاری کیے، جن میں بتایا گیا کہ صدر نے تمام طبقہ فکر کو فسادات کے خلاف کھڑے ہونے کی دعوت دی اور وعدہ کیا کہ حکومت عوام کی زندگیوں میں بہتری لانے اور بدعنوانی کی جڑوں کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔

صدر پزشکیان نے امریکی صدر کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ انہیں وینزویلا، غزہ اور دیگر مقامات پر کیے گئے اقدامات پر شرم آنی چاہیے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ ایران میں امن و امان قائم رہے اور کوئی انسان دوسرے انسان کو نقصان نہ پہنچائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

کراچی: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا مزارِ قائد پر حاضری نہ دے سکے

بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر...

پاکستان کی بہترین سفارتی پالیسی اورابھرتے عالمی کردار کی دنیا معترف

پاکستان کی متوازن اور مؤثر سفارتی پالیسی کے مثبت...