بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری کا مقررہ وقت ختم ہونے کے باعث وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا وقت پر پہنچ نہ سکے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کو آج مزارِ قائد پر حاضری دینا تھی، تاہم ان کا قافلہ اس وقت بلدیہ سے نمائش کی جانب رواں تھا۔
مزارِ قائد پر حاضری کا وقت شام 6 بجے ختم ہو جاتا ہے، جس کے بعد قومی پرچم سرنگوں کر دیا گیا اور مزار کے دروازے بند کر دیے گئے۔ مقررہ وقت گزر جانے کے باعث وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا مزارِ قائد پر حاضری ادا نہ کر سکے۔


