لاہور:27ویں آئی ٹی سی این ایشیا 2026 کا آغاز، اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کے شاندار پویلین

Date:

پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی کے ممتاز اور عالمی معیار کے ایونٹ 27ویں آئی ٹی سی این ایشیا 2026 کا آج سے لاہور میں شاندار آغاز ہو گیا، جو لاہور ایکسپو سینٹر میں منعقد کیا جا رہا ہے۔

اس ایونٹ میں ایس آئی ایف سی کے تعاون سے اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کے خصوصی پویلین کی رونمائی کی جا رہی ہے، جہاں قومی ایس ٹی زیڈ پویلین کے ذریعے میڈ اِن پاکستان، پاورڈ بائی پاکستان اور پاکستان کو ایک ابھرتی ہوئی عالمی ٹیک ڈیسٹینیشن کے طور پر نمایاں کیا جائے گا۔

اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کے مطابق گزشتہ چار برسوں میں ملک بھر میں 32 اسپیشل ٹیکنالوجی زونز قائم کیے جا چکے ہیں، جہاں اس وقت 200 سے زائد ٹیکنالوجی کمپنیاں سرگرم عمل ہیں اور 27 ہزار سے زائد ٹیکنالوجی پروفیشنلز کام کر رہے ہیں۔

چیف مارکیٹ ڈیولپمنٹ آفیسر اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی حمزہ سعید اورکزئی کا کہنا ہے کہ یہ زونز پاکستان میں ٹیکنالوجی کے فروغ، روزگار کے مواقع اور عالمی سرمایہ کاری کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کر رہے ہیں۔

آئی ٹی سی این ایشیا 2026 کے موقع پر 18 جنوری کو گلوبل سی آئی ایس او سمٹ کا بھی انعقاد کیا جائے گا، جس میں امریکی گلوبل سی آئی ایس او کے صدر کی قیادت میں 500 سے زائد عالمی سائبر سیکیورٹی اور ٹیکنالوجی لیڈرز شرکت کریں گے۔

معرکۂ حق کے دوران سائبر سیکیورٹی کے مؤثر اور شاندار استعمال نے پاکستان کی ٹیکنالوجی صلاحیتوں کو عالمی سطح پر اعتماد کا مرکز بنا دیا ہے، جبکہ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے قائم اسپیشل ٹیکنالوجی زونز پویلین پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ اور قومی معیشت کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کرنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related