کیلے کے تنے سے قدرتی فائبر کی تیاری،بلوچستان کے باصلاحیت طالب علم کی تحقیق کی عالمی سطح پر پذیرائی

Date:

بلوچستان کے باصلاحیت طالب علم محمد سرفراز کی تحقیق کو عالمی سطح پر نمایاں پذیرائی حاصل ہوئی ہے، جنہوں نے کیلے کے تنے سے قدرتی فائبر تیار کر کے بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کر لیا۔

محمد سرفراز نے اپنی جدت طراز تحقیق کے ذریعے ’’ڈسکور نیچرل فائبر انیشی ایٹو‘‘ ایوارڈ جیتا، جس کا اعلان جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں جاری ہوم ٹیکسٹائل کی عالمی نمائش ہیم ٹیکسٹائل کے موقع پر کیا گیا۔

اس عالمی مقابلے میں دنیا بھر سے 100 سے زائد تحقیقی اداروں، کمپنیوں اور تعلیمی اداروں نے شرکت کی، تاہم محمد سرفراز کے منصوبے کو اس کی ماحولیاتی اہمیت اور تجارتی صلاحیت کے باعث خصوصی توجہ حاصل ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق محمد سرفراز نے کیلے کے تنے سے اعلیٰ معیار کا فائبر تیار کرنے کے لیے چار سال پر مشتمل مسلسل محنت اور تحقیق کی، جس کے مثبت نتائج سامنے آئے۔

اس موقع پر انہوں نے یہ اعزاز اپنے اساتذہ اور بلوچستان کے باصلاحیت نوجوانوں کے نام کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی دراصل نوجوان نسل کی صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔

پاکستان کے ہونہار بلوچ نوجوان کی یہ کامیابی نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے ملک کے لیے باعثِ صد افتخار قرار دی جا رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related