گوادر میں پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں مسافر کوچ الٹنے سے 9 افراد جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ گوادر کے علاقے ہڈ گوٹھ میں اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار مسافر کوچ بے قابو ہو کر سڑک پر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار متعدد مسافر بری طرح متاثر ہوئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر کوچ کراچی سے جیونی جا رہی تھی، جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


