یورپ میں افغان انسانی اسمگلنگ کے ایک بڑے نیٹ ورک کا انکشاف

Date:

یورپ میں افغان انسانی اسمگلنگ کے ایک بڑے نیٹ ورک کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد مرکزی ملزمان کو مختلف ممالک سے ملک بدر کرنے کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔

افغان جریدے افغانستان انٹرنیشنل کے مطابق اس نیٹ ورک کے سرغنہ ذیشان بنگش کو برطانیہ سے ڈی پورٹ کر دیا گیا، جبکہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث دیگر افغان اسمگلرز کو برطانوی ایجنسیوں اور بیلجیم پولیس کی مشترکہ کارروائی کے بعد بیلجیم منتقل کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ذیشان بنگش اور اس کے ساتھی سیف الرحمن احمدزئی کو دسمبر 2024 میں گرفتار کیا گیا تھا، جہاں عدالت نے ذیشان بنگش کو تین سال اور احمدزئی کو دس سال قید کی سزا سنائی۔ احمدزئی کو گزشتہ سال جون میں برطانیہ سے ملک بدر کر کے بیلجیم کی جیل منتقل کیا گیا تھا۔

برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کے مطابق یہ افغان اسمگلنگ نیٹ ورک مہاجرین کو ایران، ترکیہ اور بالکان کے راستے فرانس اور بیلجیم پہنچانے میں ملوث تھا، جبکہ ہزاروں افراد کو غیر قانونی طور پر فرانس سے برطانیہ منتقل کیا گیا۔

تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا کہ نیٹ ورک کے ارکان پناہ گزینوں کے جنسی استحصال، بلیک میلنگ، بھتہ خوری اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث رہے۔

بیلجیم کی عدالت نے اس نیٹ ورک کے 23 ارکان کو مجموعی طور پر 170 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ حکام کے مطابق دہشت گردی کے بعد انسانی اسمگلنگ اور منظم جرائم عالمی امن و سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ بنتے جا رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

چین نے انٹرنیٹ سیٹلائٹس کے نئے گروپ کو خلا میں روانہ کر دیا

چین نے پیر کے روز جنوبی جزیرہ صوبے ہائی...

چین کے شینزو-20 خلائی جہاز کا ریٹرن کیپسول کامیابی سے زمین پر اتر گیا

چین کی انسانی خلائی ایجنسی (سی ایم ایس اے)...

سپریم لیڈر پر حلہ پوری ایرانی قوم پر حلہ تصور ہوگا،ایرانی صدر پزشکیان

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے امریکی صدر ڈونلڈ...

ملائیشیا میں سابق افغان وزیراعظم گلبدین حکمتیار کی طبیعت ناساز،اسپتال منتقل

ملائیشیا میں افغان رہنما اور افغانستان کے سابق وزیراعظم...