فرانسیسی صدرمیکرون زیادہ عرصے عہدے پر نہیں رہیں گے: ٹرمپ کی دھمکی

Date:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کی جانب سے بھیجا گیا ایک نجی پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ میکرون زیادہ عرصہ اقتدار میں نہیں رہیں گے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق گرین لینڈ پر کنٹرول حاصل کرنے کی امریکی کوششوں کے باعث امریکا اور یورپ کے تعلقات میں شدید تناؤ پیدا ہو چکا ہے، جس پر یورپی ممالک میں بے چینی پائی جا رہی ہے اور عالمی مالیاتی منڈیوں میں بھی ہلچل دیکھی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اس معاملے پر دیگر یورپی رہنماؤں کے مقابلے میں زیادہ سخت مؤقف اپنایا اور یورپی یونین پر زور دیا کہ وہ امریکا کے خلاف اپنے مضبوط ترین تجارتی اقدامات کو فعال کرے۔

اسی تناظر میں ڈونلڈ ٹرمپ فرانس کے اس رویے پر بھی برہم نظر آئے کہ وہ ٹرمپ کے مجوزہ ’بورڈ آف پیس‘ میں شامل ہونے سے ہچکچا رہا ہے، جبکہ میکرون نے اس بورڈ کے اقوامِ متحدہ کے کردار پر ممکنہ اثرات کے حوالے سے تحفظات ظاہر کیے تھے۔

جب صدر ٹرمپ سے میکرون کے اس مؤقف پر سوال کیا گیا تو انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ویسے بھی میکرون کو کوئی پسند نہیں کرتا اور وہ جلد اقتدار سے باہر ہو جائیں گے۔

ٹرمپ نے یہ بھی دھمکی دی کہ وہ فرانسیسی وائن اور شیمپین پر 200 فیصد ٹیرف عائد کر دیں گے، جس کے بعد میکرون خود بورڈ میں شامل ہو جائیں گے، حالانکہ ان کی شمولیت ضروری نہیں۔

اس بیان کے چند گھنٹوں بعد صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر میکرون کے ساتھ ہونے والی نجی گفتگو کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کر دیا۔

اس پیغام میں میکرون نے لکھا تھا کہ انہیں سمجھ نہیں آ رہا کہ ٹرمپ گرین لینڈ کے معاملے میں کیا کرنا چاہتے ہیں، جبکہ انہوں نے روس سمیت دیگر ممالک کو مدعو کرتے ہوئے جی سیون اجلاس کی میزبانی کی پیشکش بھی کی تھی۔

پیغام میں میکرون نے ٹرمپ کو اپنا دوست قرار دیا اور کہا کہ وہ شام کے معاملے پر ان سے مکمل اتفاق کرتے ہیں اور ایران کے حوالے سے بھی مل کر بہت کچھ کیا جا سکتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

سانحہ گل پلازہ؛ 28 لاشیں نکال لی گئیں، لاپتا افراد کی تعداد 85 تک پہنچ گئی

کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل...

وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کےسالانہ اجلاس میں شرکت کیلئےسوئٹزرلینڈپہنچ گئے

وزیراعظم محمدشہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کےسالانہ اجلاس میں شرکت...

خیبرپختونخوا میں پائیدار امن کا قیام ناگزیر،حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں...