امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے اپنے خلاف قتل کی مبینہ دھمکیوں کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ اگر ان کی جان کے خلاف کوئی بھی اقدام کیا گیا تو انہوں نے مکمل جواب کی اجازت جاری کر دی ہے۔
نیوز نیشن نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر ایران نے مجھے قتل کرنے کی اپنی دھمکیوں پر عمل کرنے کی کوشش کی تو میں نے ہدایات دے رکھی ہیں کہ ایران کو مکمل طور پر صفحۂ ہستی سے مٹا دیا جائے


