آیت الله مکارم شیرازی اور آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے کہا ہے کہ امریکی صدر وہم اور خوش فہمی کا شکار ہے اور ٹرمپ کا اصل سرمایہ جھوٹ ہے۔
انھوں نے کہا کہ ٹرمپ کو اسلامی نظام کے انہدام کا وہم لاحق ہے۔ بلاشبہ ایسے امریکہ سے مذاکرات، جو کسی بھی عہد و پیمان کا پابند نہیں، نہ منطقی ہیں اور نہ ہی عقل و دانش کے مطابق
انہوں نے کہا کہ ہم امت کی قیادت کے معاملے میں نہایت حساس ہیں۔ امریکہ کے نالائق اور بے بس حکمرانوں نے انتہائی کمزوری اور حماقت کے عالم میں رہبرِ معظمِ انقلاب کو دھمکیاں دینے کی جسارت کی ہے۔
آیت الله ناصر مکارم شیرازی نے مزید کہا کہ رہبری کا وجود، جو فقط تشیع ہی نہیں بلکہ پوری امتِ اسلامی کے وقار اور بقا کا محافظ ہے، ہمارے عقیدے میں ایک نہایت حساس اور بنیادی مقام رکھتا ہے، اور کوئی بھی صالح اور آزاد منش مسلمان ایسی دھمکی کو برداشت نہیں کر سکتا۔
لہٰذا ضروری ہے کہ دنیا بھر کے مسلمان اور آزاد انسان ہر ممکن طریقے سے ان کی حمایت کا اعلان کریں اور ہر قسم کی گستاخی کی کھلے الفاظ میں مذمت کریں، تاکہ سب جان لیں کہ دنیا کی امتیں ان کے مقابل صف آرا ہیں۔


