ایران، صوبہ سیستان و بلوچستان میں انٹیلی جنس کارروائی، 12 دہشت گرد ہلاک اور گرفتار

Date:

ایران کی انٹیلی جنس کی وزارت نے اعلان کیا ہے کہ سیستان و بلوچستان میں انصار الشیطان نامی دہشت گرد تکفیری گروہ کے 11 ارکان کو گرفتار کرلیا گیا۔ کارروائی کے دوران 1 دہشت گرد سرغنہ ہلاک ہوگیا۔

ایران کی  نیم سرکاری ارنا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یہ کارروائی سپاہ پاسداران انقلاب، انٹیلی جنس کی وزارت اور پولیس کے انٹیلی جنس شعبے کے تعاون سے انجام پائی۔

بتایا گیا ہے کہ کارروائی کے دوران گل محمد شاہوزہی نام کا ایک سرغنہ سیکورٹی اہل کاروں سے مسلحانہ جھڑپ کے دوران جہنم واصل ہوگیا۔

انٹیلی جنس کی وزارت کے اعلان کے مطابق، یہ دہشت گرد عناصر صوبہ سیستان و بلوچستان میں دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دینے جا رہے تھے لیکن کسی بھی کارروائی سے قبل گرفتار ہوگئے۔

دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے ایک آر پی جی ہتھیار، 24 آر پی جی کے گولے، 2 اے کے- 47 رائفل اور گولیاں 6 پستولیں اور دھماکہ خیز مادہ برآمد ہوا ہے۔مذکورہ دہشت گرد عناصر 3 الگ الگ کارروائیوں میں گرفتار اور ہلاک کیے گئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

گل پلازہ سانحہ: دو دکانوں سے برآمد لاشوں کا ڈی این اے ممکن نہیں، پولیس سرجن کا بیان

کراچی کے گل پلازہ میں واقع سانحے کے حوالے...

ٹی20 ورلڈ کپ: بنگلادیش بھارت نہ جانے کی صورت میں متبادل ٹیم شامل کی جائے گی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے فیصلہ کیا...

لاہور: کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں طالبہ کی مبینہ خودکشی کی کوشش

لاہور کی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں ایک طالبہ...