لاہور کی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں ایک طالبہ نے مبینہ طور پر خواب آور گولیاں کھا کر خودکشی کی کوشش کی۔
اسپتال ذرائع کے مطابق طالبہ کو حالت غیر ہونے پر میو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے جان بچانے کے لیے وینٹی لیٹر پر رکھا۔ بتایا گیا ہے کہ طالبہ کا کمرہ ہاسٹل کے بیسمنٹ میں واقع ہے۔
یونیورسٹی کے ترجمان نے بتایا کہ طالبہ کی حالت اب خطرے سے باہر ہے اور اسے فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ ڈاکٹروں کی ٹیم مسلسل اس کی دیکھ بھال کر رہی ہے۔
مزید برآں، ترجمان نے کہا کہ طالبہ کو نفسیاتی اور طبی مدد فراہم کی جا رہی ہے تاکہ اس کی مکمل بحالی ممکن ہو سکے۔


