ڈیووس:ٹرمپ نے غزہ بورڈ آف پیس کا باضابطہ اعلان کردیا، پاکستان سمیت 19 ممالک کی شمولیت

Date:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ بورڈ آف پیس کے قیام کا باضابطہ اعلان کردیا۔ سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں منعقدہ تقریب کے دوران غزہ بورڈ آف پیس کے معاہدے پر دستخط کیے گئے، جس میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سمیت مختلف ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔ دستخطوں کے بعد چارٹر مکمل طور پر نافذ العمل ہوگیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت اختیار کرنے والے تمام ممالک کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی شراکت داروں کے ساتھ مل کر امن کے لیے کام جاری رکھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر نے غزہ بورڈ آف پیس کے قیام میں نہایت اہم کردار ادا کیا ہے اور مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کے لیے سنجیدہ کوششیں کی جارہی ہیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ متعدد ممالک غزہ امن بورڈ میں شامل ہونے کے خواہاں ہیں، جبکہ اقوام متحدہ کے ساتھ تعاون مزید وسعت اختیار کرے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ غزہ میں جنگ اپنے اختتام کے قریب ہے اور حماس کو ہتھیار ڈالنے ہوں گے، بصورت دیگر اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ انہوں نے اب تک آٹھ جنگیں رکوائیں، جن میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ جنگ بھی شامل ہے۔ ان کے مطابق دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں اور ان کی مداخلت سے خطہ ایک بڑے تصادم سے بچ گیا، جس کے باعث دنیا مزید محفوظ ہوئی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ امریکا ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے، ایران بات چیت کا خواہاں ہے اور ہم اس عمل کو آگے بڑھائیں گے۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ بورڈ آف پیس میں اب تک پاکستان سمیت 19 ممالک شامل ہوچکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان، قطر، سعودی عرب، ترکیے، انڈونیشیا، بحرین، مصر، اردن، قازقستان، ازبکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے شمولیت اختیار کی ہے، جبکہ ارجنٹینا، آرمینیا، آذربائیجان، بیلاروس، ہنگری، کوسوو، مراکش اور ویتنام نے بھی بورڈ میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حال ہی میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے بھی امریکی صدر کی دعوت پر غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

ادھر ڈیووس میں خطاب کرتے ہوئے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت پر صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا اور اعلان کیا کہ روس اس مقصد کے لیے ایک ارب ڈالر فراہم کرنے کو تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ روس عالمی استحکام کی ہر کوشش میں تعاون کرتا رہے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

کابل: افغان طالبان حکومت میں سنگین اندرونی اختلافات بے نقاب

افغان طالبان حکومت میں شدید اندرونی اختلافات سامنے آ...

ایرومیک‘ نے بغیر سیلرز کے چلنے والے جدید بحری ڈرونز سی اسٹرائیک متعارف کروا دیے

متحدہ عرب امارات میں جاری دفاعی نمائش ’یومیکس 2026...

انڈونیشیا نے دو مزید آرروہیڈ 140 فریگیٹس کے حصول کے لیے معاہدہ کرلیا

انڈونیشیا نے برطانیہ کے ڈیزائن کردہ آرروہیڈ 140 فریگیٹس...

چین کے پہلے اسپیس واک سوٹ کی زمین پر واپسی، سائنسی تحقیق کا آغاز

چینی انجینئرز پیر کے روز تیانگونگ خلائی اسٹیشن سے...