ایرومیک‘ نے بغیر سیلرز کے چلنے والے جدید بحری ڈرونز سی اسٹرائیک متعارف کروا دیے

Date:

متحدہ عرب امارات میں جاری دفاعی نمائش ’یومیکس 2026 دوران ایرومیک کمپنی نے اپنی نئی ’سی اسٹرائیک‘ بغیر سیلرز کے چلنے والے بحری جہازوں کی رونمائی کر دی ہے۔

’سی اسٹرائیک‘ فیملی دراصل ایک ایسے جدید پلیٹ فارم پر مبنی ہے جسے مختلف نوعیت کے مشن اور ضروریات کے مطابق ڈھالا جا سکتا ہے۔

ان بحری ڈرونز کی خاص بات ان کا ’ماڈیولر ڈیزائن‘ ہے، جس کی بدولت ایک ہی بنیادی ڈھانچے کو استعمال کرتے ہوئے انہیں مختلف فوجی یا اسٹریٹجک مقاصد کے لیے تیار کیا جا سکتا ہے۔

تکنیکی اعتبار سے یہ سسٹم مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی خودکار نیویگیشن اور مشن مینجمنٹ کی صلاحیت سے لیس ہے۔

اس ٹیکنالوجی کی وجہ سے یہ بحری جہاز بغیر کسی سیلر یا انسانی مداخلت کے سمندر میں اپنا راستہ تلاش کرنے اور مشن مکمل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق، ان ڈرونز میں ضرورت کے لحاظ سے مختلف قسم کے سینسرز، پی لوڈ (Payload) اور جدید ترین اسلحہ سسٹم نصب کرنے کی سہولت بھی موجود ہے، جو انہیں عصرِ حاضر کی سمندری دفاعی ضروریات کے لیے ایک اہم پیش رفت بناتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

کابل: افغان طالبان حکومت میں سنگین اندرونی اختلافات بے نقاب

افغان طالبان حکومت میں شدید اندرونی اختلافات سامنے آ...

انڈونیشیا نے دو مزید آرروہیڈ 140 فریگیٹس کے حصول کے لیے معاہدہ کرلیا

انڈونیشیا نے برطانیہ کے ڈیزائن کردہ آرروہیڈ 140 فریگیٹس...

چین کے پہلے اسپیس واک سوٹ کی زمین پر واپسی، سائنسی تحقیق کا آغاز

چینی انجینئرز پیر کے روز تیانگونگ خلائی اسٹیشن سے...

چین کی بجلی کھپت 10 کھرب کلو واٹ آور سے تجاوز کر گئی،عالمی ریکارڈ قائم

چین کی مجموعی بجلی کھپت سال 2025 کے دوران...